نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

ایران میں جشن آزادی کی ریلیاں

دوشنبه, ۱۱ فوریه ۲۰۱۹، ۱۲:۵۹ ب.ظ


نیوزنور11فروری/ ایران میں اسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر نکالی جانے والی ریلیوں میں لاکھوں افراد شریک ہیں جو امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ کی مناسبت سے مختلف شعبہ ہائے زندگی اور قوموں سے تعلق رکھنے والے ایرانی عوام آج صبح سویرے ہی سڑکوں پر نکل آئے جبکہ صبح 9 بجے ملک گیرریلیوں کا آغازہوا جن میں لاکھوں ایرانی مرد،عورتیں ،بچے اور بوڑھے شریک ہیں۔

ایران کے مختلف شہروں میں ہونے والی تقریبات اور ریلیوں میں حکومتی ارکان، مسلح افواج کے حکام، علمائے کرام ،  مذہبی رہنما اور اہم شخصیات بھی شریک ہیں.

ریلی کے شرکاء اسلام، مسلمانوں کے مابین اتحاد وحدت، انقلاب، رہبرانقلاب اسلامی کے حق میں اور اسی طرح امریکہ اور اسرائیل کے خلاف فلک شگاف نعرے لگا رہے ہیں۔

اس حوالے سے بڑی تقریب تہران کے آزادی اسکوائرمیں ہوگی جہاں  ایرانی صدر حسن روحانی ریلیوں کے اختتام پرعوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

ایران بھر میں ہونے والی جشن آزادی کی تقریبات میں ملی نغمے، اور ملکی ثقافت کے فروغ پرمبنی پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہاہے۔

بلاشبہ آج22 بھمن یعنی 11 فروری پوری ایرانی قوم کے لیے خوشی و مسرت کا دن ہے کیونکہ اس روز ایران نے ایک ظالم اور سامراجی حکومت سے آزادی حاصل کی تھی۔

نیوزنورخوشی و مسرت اور جشن آزادی کے اس موقع پرتمام حریت پسندوں کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی