سعودی عرب دہشتگردی کا سب سے بڑا حامی ملک ہے/ ٹرمپ بھی القاعدہ کی حمایت کر رہے ہیں
امریکی قانون ساز:
نیوزنور11فروری/ امریکی کانگرنس کی ایک خاتون رکن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب دنیا میں دہشتگردی کا سب سے بڑا حامی ملک ہے۔
عالمی ار دوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگرنس کی رکن خاتون ‘‘تلسی گباد‘‘نے سعودی عرب کو ہشتگردی کا سب سے بڑا حامی ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی القاعدہ کی حمایت کر رہے ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر “سی این این” کی ایک خبر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو فروخت کیا گیا سارا اسلحہ القاعدہ سے وابستہ دھشتگردوں کے ہاتھوں میں چلا گیا ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایسے حال میں دہشتگردی سے جنگ کا دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ خود سب سے بڑے القاعدہ کے حامی ہیں اور نیز ان کے اتحادی سعودی حکام بھی علاقے میں دہشتگردی کی فکر کو ترویج دینے میں پیش پیش ہیں اور داعش اور القاعدہ جیسے گروہوں کا وجود سعودی عرب کی کارستانیوں میں شامل ہے۔