چین یوغور مسلمانوں کے لیے بنائے گئے حراستی کیمپ فوری طور پر بند کرے
ترکی:
نیوزنور11فروری/ ترکی نے چین کی جانب سے اقلیتی مسلم برادری یوغور سے روا رکھے جانے والے سلوک کو انسانیت کے لیے شرم ناک قرار دیتے ہوئے یوغور مسلمانوں کے لیے بنائے گئے حراستی کیمپ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔
عالمی ار دوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق کہ ترکی نے چین کی جانب سے اقلیتی مسلم برادری یوغور سے روا رکھے جانے والے سلوک کو انسانیت کے لیے شرم ناک قرار دیتے ہوئے یوغور مسلمانوں کے لیے بنائے گئے حراستی کیمپ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ترک وزارت خارجہ کے ترجمان حامی اکسوی نے کہا کہ یہ بات اب کوئی راز نہیں کہ چین نے حراستی مرکز میں 10 لاکھ سے زائد یوغور مسلمانوں کو قید کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی چین میں یوغور مسلم آبادی کو دباؤ کا سامنا ہے اور اس نے اپنے تحفظات سے چین کو ہر سطح پر آگاہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی نسلی تعصب کے خاتمے کے لیے قائم کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ 10 لاکھ سے زائد یوغور اور دوسری مسلم اقلیتوں کے افراد چین کے صوبے سنکیانگ میں جنگی قیدیوں کے کیمپوں میں قید ہیں۔
- ۱۹/۰۲/۱۱