عالمی سامراج وصیہونیت کو ایران نے ہر محاذ پر شکست دی ہے
سینئر ترک سیاستدان:
نیوزنور11فروری/ ترکی کے ایک سینئر سیاستدان نے کہا ہے کہ عالمی سامراج اور صیہونیت کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران ایک عظیم طاقت ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی این پی پی پارٹی کے سربراہ ’’دوگو پرنسک‘‘نےکہاکہ عالمی سامراج اور صیہونیت کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران ایک عظیم طاقت ہے۔
انہوں نے کہاکہ دباؤ اورپابندیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ اوراسرائیل کے شوم منصوبوں کو ناکام کرنے میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام ممالک کیلئے ایک رول ماڈل ہے۔
انہوں نے کہاکہ پابندیوں کے باجود سائنس وٹیکنالوجی اوردیگر میدانوں میں ایران کی ترقی وپیشرفت مثالی ہے۔
انہوں نے شام کے صورتحال کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ایران ،روس اور ترکی کےد رمیان مسئلہ شام پر جاری تعاون اس عرب ملک کے بحران کو حل کرنے میں اہم کردارادا کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے شام کو تقسیم کرنے کی امریکی واسرائیلی سازشوں کو ناکام کیا ہے۔