نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

وینیزویلا کے لئے امریکی امداد زہر ہے

دوشنبه, ۱۱ فوریه ۲۰۱۹، ۱۱:۱۴ ق.ظ


وینزویلا کے صدر:

نیوزنور11فروری/ وینیزویلا کے صدر ن نے اپنے ملک کے لئے امریکا کی نام نہاد امداد کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پہلے امریکہ کے تحفوں اور امداد نے افغانستان، عراق، شام اور لیبیا کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا ہے۔

عالمی ار  دوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابقوینیزویلا کے صدر’’ نکلس مادورو ‘‘نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکہ کی نام نہاد انسان دوستانہ امداد کو زہر قراردیا اور کہا کہ امریکی امداد کو وینیزویلا میں نہیں آنے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ واشنگٹن کی امداد امریکا کے جرائم پر پردہ ڈالنے کی ایک کوشش ہے۔

وینیزویلا کے صدر نے کہا کہ ان کی حکومت خود ملک  کے سیاسی گروہوں اور جماعتوں کے ساتھ ہر طرح کی بات چیت کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہاکہ  یورپی یونین نے وینیزویلا کے بحران کے تعلق سے اپنے کان میں تیل ڈال رکھا ہے اور وہ صرف انتہائی دائیں بازو کے حامیوں کے سینیریو کو ہی سن رہی ہے۔

اس درمیان وینیزویلا کی نائب صدر ڈیلسی رودری گرز نے بھی کہا  کہ واشنگٹن کی نام نہاد انسان دوستانہ امداد صرف دکھاوے کے لئے ہیں اور ان کا مقصد فوجی مداخلت  کا راستہ ہموار کرنا ہے۔

وینیزویلا کی نائب صدر رودریگرز نے رشیا ٹوڈے سے اپنے انٹرویو میں کہاکہ امریکہ کی جانب سے انسان دوستانہ امداد ایک بہت بڑا جھوٹ ہے کیونکہ آج وینیزویلا میں جو بھی سماجی مشکلات پائی جارہی ہیں وہ امریکہ کے اقتصادی محاصرے کا نتیجہ ہیں

انہوں نے کہاکہ آج ونزوئیلا کے عوام کو جس چیز کی ضرورت ہے وہ خود وینیزویلا کے سیاسی گروہوں اور جماعتوں کے درمیان بات چیت اور مذاکرات ہے جبکہ امریکا کھل کر اس راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے گذشتہ ہفتے دعوی کیا تھا کہ وینیزویلا کی فوج نے اپنے ملک کے راستوں کو بند کرکے انسان دوستانہ امداد کو پہنچنے سے روک دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے گذشتہ ہفتوں کے دوران وینیزویلا کے حزب اختلاف کے رہنما خوان گوایدو کی حمایت کرکے اس ملک میں قانونی حکومت کے خلاف بغاوت کرنے کی کوشش کی۔

خوان گوایدو نے گذشتہ تیئیس جنوری کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی کھلی حمایت کی بدولت خود کو وینیزویلا کا عبوری صدراعلان کردیا تھا جس کو وینیزویلا کے عوام اور حکومت نے ایک منتخب صدر اور قانونی حکومت کے خلاف بغاوت قراردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک ساتھ ہی وینیزویلا کے خلاف پابندیاں عائد کرکے وینیزویلا کی حکومت کا جو امریکی پالیسیوں کے خلاف ہے تختہ الٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔

امریکہ

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی