نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


خطیب مسجد اقصیٰ:

نیوزنور09فروری/مسجداقصیٰ کے امام اور خطیب نے قبلہ اول کے دفاع اور فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کے حوالے سے عرب ممالک کے منفی کردار پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبلہ اول کے دفاع اور فلسطینیوں کے حقوق کی فراہمی میں نامی اور کوتاہی کے تمام ترذمہ دارعرب ممالک کی حکومتیں ہیں۔

عالمی ار  دوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مسجد اقصیٰ میں‌ جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں الشیخ محمد حسین نے کہا کہ جو عرب ممالک فلسطینیوں کے حقوق کی بات نہیں کرتے اور نہ قبلہ اول کا دفاع ان کی ترجیح میں شامل ہے ان کا سفارتی بائیکاٹ کیاجانا چاہیے۔القدس اور مسجد اقصیٰ کا دفاع صرف باتوں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ممکن ہے اور عرب ممالک صرف زبانی دعوے کرتے ہیں۔

انہوں‌ نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ قبلہ اول اور فلسطین کے حوالے سے لاپرواہی کا مظاہرہ کرنےوالے عرب ممالک سے اپنے سفیر واپس بلائے۔

الشیخ محمد حسین نے فلسطینی قوم اور پورے عالم اسلام سے اپنی  صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ہم سب ایک ہی وطن کے بیٹے اور ایک ہی دین کے پیرو ہیں۔ ہمیں زبانی نہیں بلکہ عملی طور پر اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی