ایران کے کردار کو نظرانداز کرکے مشرق وسطی کے مسائل کا حل ناممکن ہے
پولینڈ کے نائب وزیر خارجہ:
نیوزنور09فروری/پولینڈ کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کو نظرانداز کرکے مشرق وسطی کے مسائل کا حل ناممکن ہے۔
عالمی ار دوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق''بارٹوز سیچوکی'' نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کو نظرانداز کرکے مشرق وسطی کے مسائل کا حل ناممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ 13 اور 14 فروری کو پولینڈ میں مشرق وسطی کی صورتحال پر کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں موجودہ بحرانوں سے متعلق مختلف آراء پیش کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد مشرق وسطی کے بحرانوں کے حل تک پہنچنا ہے اور اس کو ایسا ترتیب دیا گیا ہے کہ ایران کو بھی تمام مسائل کے حل کا ایک اہم حصہ قرار دیا جائے گا کیونکہ ایران کے بغیر مسائل کو حل نہیں کیا جاسکتا۔
بارٹوز سیچوکی نے وارسا کانفرنس میں ایران کو مدعو نہ کئے جانے پر کہا کہ پولینڈ اور امریکہ اس کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کررہے ہیں اور جب ایران اور امریکہ کے درمیان تعلقات قائم نہیں تو ایران کو دعوت نہیں دی جاسکتی تھی۔