افغان حکومت کی نمائندگی کے بغیر ماسکو کانفرنس کی کوئی اہمیت نہیں ہے
جمعه, ۸ فوریه ۲۰۱۹، ۰۳:۴۱ ب.ظ
اشرف غنی:
نیوزنور08فروری/افغان صدر نے کہا ہے کہ افغان حکومت کی نمائندگی کے بغیر ماسکو کانفرنس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
عالمی ار دوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ افغان حکومت کی نمائندگی کے بغیر ماسکو کانفرنس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان حکومت، اسمبلی اور افغان قانونی اداروں کے بغیر کوئی بھی معاہدہ صرف کاغذ کا ٹکڑا ہوگا، امریکا طالبان مذاکرات کی ہر تفصیل ہم سے شیئر کی گئی تھی۔
اشرف غنی نے کہاکہ امن بات چیت ہماری مشاورت اور منصوبے کے مطابق مرحلہ وار چلے گی، امن معاہدہ قومی مفاہمت اور قانونی طریقہ کار کے بغیر نہیں ہوسکتا۔
واضح رہے کہ ماسکو میں جاری افغان کانفرنس کا پہلا دور مکمل ہو گیاہے۔