بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے 815 بحرینی شہریوں کی شہریت سلب کرلی
جمعه, ۸ فوریه ۲۰۱۹، ۰۳:۳۰ ب.ظ
رپورٹ:
نیوزنور08فروری/بحرین کی امریکہ نوازاور ظالم آل خلیفہ حکومت نے 815 بحرینی شہریوں کی شہریت سلب کرلی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق کہ بحرین کی امریکہ نوازاور ظالم آل خلیفہ حکومت نے 815 بحرینی شہریوں کی شہریت سلب کرلی ہے۔
ادھر بحرین کی پارلیمنٹ کے سابق رکن اور" جمہوریت اور حقوق انسانی کے ادارے سلام " کے ڈائریکٹر جواد فیروز نے کہا ہے کہ بحرینی حکومت نے 2012 سے اب تک 815 بحرینی شہریوں کی شہریت سلب کی ہے جو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔