نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


سید حسن نصراللہ:

نیوزنور08فروری/حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے ایران کو خطے کاایک با اثرملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں تمام فیصلے خود مختاری اور قومی جذبے کے ساتھ کیے جاتے ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق بیروت میں ایران کے اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ بہت سے عالمی اداروں نے حالیہ برسوں کے دوران ایران کو دنیا کا تیرھواں اور بعض نے نواں بااثر ملک قرار دیا ہے۔

سید حسن نصراللہ نے انقلاب ایران کو اسلامی، عوامی اور نظریاتی انقلاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب  کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ ایران کے عوام آج تک ثابت قدم ہیں۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے ایران کے خلاف امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی دشمنی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو اپنی خود مختاری نیز دنیا بھر کے مظلوموں اور خاص طور سے فلسطینی کاز کی حمایت کی وجہ سے امریکی مخاصمت اور پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سید حسن نصراللہ نے مقاومتی محاذ کو خطے کا طاقتور اتحاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران پر جنگ مسلط کی گئی تو ایران اس جنگ میں اکیلا نہیں ہوگا۔

انہوں نے خطے کی رجعت پسند عرب حکومتوں سے کہا کہ وہ ایران دشمنی ترک کردیں کیونکہ ایران، عرب اور اسلامی حکومتوں اور اقوام سے اتحاد کے سوا کچھ نہیں چاہتا۔

حزب اللہ کے سربراہ نے ایران کو خطے کا طاقتور ترین اور اپنے پڑوسیوں کا ہمدرد ملک قرار دیتے ہوئے عرب ملکوں کو مشورہ دیا کہ وہ ایران سے دوستی کریں کیونکہ ایران نے ہمیشہ سے ان کی جانب دوستی کی ہاتھ بڑھا رکھا ہے۔

ایران

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی