امریکہ رومانیہ میں نصب اپنا دفاعی نظام اور لڑاکا ڈرونز تباہ کر دے
جمعه, ۸ فوریه ۲۰۱۹، ۱۲:۲۰ ب.ظ
روس:
نیوزنور08فروری/روس نے جوہری ہتھیاروں کے معاہدے پرعمل درآمد کے لیے شرائط پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ رومانیہ میں نصب اپنا دفاعی نظام اور لڑاکا ڈرونز تباہ کر دے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے کہا کہ امریکہ ایم کے 41 میزائل ڈیفنس سسٹم اور لڑاکا ڈرونز تباہ کردے تو روس جوہری ہتھیاروں کے معاہدے پرعمل درآمد کرے گا۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ماسکو میں امریکی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی کو طلب کرکے روسی شرائط سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آئی این ایف معاہدے سے امریکہ کی دستبرداری کے اعلان پر روس نے بھی معاہدے پر عمل درآمد معطل کردیا تھا جس کے بعد امریکہ اور روس کے مابین ایک نیا تنازع شروع ہوا۔
- ۱۹/۰۲/۰۸