ایران کے اسلامی انقلاب نے نہ صرف علاقائی عوام بلکہ پوری دنیا کی عوام کو بیدار کیا ہے
فلسطینی مصنف:
نیوزنور05فروری/ایک معروف فلسطینی تجزیہ کار ومصنف نے ایرانی عوام کو اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب نے صیہونی رژیم کے خلاف فلسطینیوں کی جدوجہد میں نئی جان پھونک دی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’منیر شفیق‘‘نے ایرانی عوام کو اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب نے صیہونی رژیم کے خلاف فلسطینیوں کی جدوجہد میں نئی جان پھونک دی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایرانی عوام نے شاہ جو صیہونی رژیم کے قریبی تھے کا تختہ اُلٹ دیا تھا اوراسے فلسطینیوں میں صیہونی رژیم کے خلاف جدوجہد میں نئی جان آئی۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کا واحد ملک ہے جو صیہونی رژیم کی نابودی کی بات کرتا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران غاصب صیہونی رژیم کے خلاف فلسطینی قوم کی مالی وعسکری امداد فراہم کرتارہا ہے جو قابل قدر ہے ۔
فلسطینی مقاومتی گروہوں اوراسلامی جمہوریہ ایران کےد رمیان تعلقات کو تاریخی قراردیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایران کے اسلامی انقلاب نے علاقے میں طاقت کے توازن کو پوری طرح بدل دیا ہے اور ہم چالیس سال گذرنے کے بعد نئی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد علاقائی عوام خاص کر فلسطینی،لبنانی اورافغانی عوام میں اعتماد پیدا ہوا ہے۔