شام کے خلاف یکطرفہ پابندیاں اقتصادی دہشتگردی ہے
جمہوریہ چک کے رکن پارلیمنٹ:
نیوزنور05فروری/جمہوریہ چک کے ایک سینئر رکن پارلیمنٹ نے شام پر مغرب کی اقتصادی پابندیوں کو دہشتگردی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ان پابندیوں سے شامی عوام کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’سٹینس لاف گراسپک‘‘نے شام پر مغرب کی اقتصادی پابندیوں کو دہشتگردی قراردیتے ہوئے کہا کہ ان پابندیوں سے شامی عوام کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ جو شامی بحران کا اصلی ذمہ دار ہے دمشق کو دہشتگردی کے خلاف کھڑے ہونے کی سزا دے رہا ہے۔
انہوں نے شام سے حوالے یورپی یونین کی پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ یونین کو اس حقیقت کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کی قربانیوں کے باعث ہی آج یورپ میں امن قائم ہے۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔