سعودی عرب یمن میں القاعدہ کو امریکی ساخت ہتھیار فراہم کررہا ہے
رپورٹ:
نیوزنور05فروری/امریکی خبررساں ایجنسی سی آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت آل سعود امریکہ سے خریدے گئے ہتھیاروں کو یمن میں سرگرم القاعدہ دہشتگردوں کو منتقل کررہی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق سی این این نے ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ حکومت آل سعود یمن میں القاعدہ اورتکفیری دہشتگردوں کو امریکی ہتھیار فراہم کررہی ہے۔
رپورٹ میں کہاگیا کہ سعودی عرب کے شاہی خاندان پر ٹرمپ اپنا کنٹرول کھو چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پچّیس مارچ دو ہزار پندرہ کو امریکہ کی حمایت اور سعودی عرب کی سرکردگی میں علاقے کے ملکوں کے اتحاد کے حملوں سے یمن میں فوجی مداخلت شروع ہوئی ہے جو بدستور جاری ہے یمن پر حملوں کے نتیجے میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری منجملہ عورتیں اور بچے خاک و خون میں غلطاں ہو چکے ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ وہ ممالک جو انسانی حقوق کا دم بھرتے ہیں یمن میں غیر انسانی جرائم کے بارے میں انہوں نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور ان ممالک کی جانب سے وحشیانہ جرائم پر کسی بھی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا جا رہا ہے۔
- ۱۹/۰۲/۰۵