خاشقچی کے قتل پرامریکہ کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے
سه شنبه, ۵ فوریه ۲۰۱۹، ۱۲:۴۹ ب.ظ
ترک صدر:
نیوزنور05فروری/ترک صدر نے کہا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقچی کا قتل ایک ظلم ہے جس پرامریکہ کی خاموشی ناقابل فہم ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق غیرملکی میڈٰیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ترک صدر’’رجب طیب اردوگان‘‘نے کہا کہ خاشقچی کے قتل سے متعلق ایک ایک پہلو کی شفاف تحقیقات چاہتے ہیں کیو نکہ یہ کوئی عام قتل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ قاتلوں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیےصحافی کے قتل سے متعلق آڈیو ٹیپ سنی جس میں بہت سی باتیں واضح ہیں سعودی عرب قتل میں ملوث 22 افراد سے متعلق جواب دے۔
واضح رہے کہ واشنگٹن پوسٹ کے لیے خدمات انجام دینے والے سعودی صحافی جمال خاشقچی گزشتہ سال 2 اکتوبر کو استنبول میں سعودی سفارت خانے میں اپنی منگیتر کے کاغذات لینے کے لیے گئے تھےجہاں انہیں قتل کر دیا گیا۔