سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی لگائی جائے
اطالوی پارلیمنٹ رکن:
نیوزنور05فروری/اطالوی پارلیمنٹ کے رکن نے بلدیہ روم میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اٹلی کے بنائے ہوئے بموں سے یمن کے عوام پر بمباری کر رہا ہے
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اطالوی پارلیمنٹ کے رکن’’ استفانو فاسینا‘‘ نے بلدیہ روم میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اٹلی کے بنائے ہوئے بموں سے یمن کے عوام پر بمباری کر رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اطالوی عوام سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے اور جنگ یمن بند کرانے کا مطالبہ کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورپ والے اپنے اقتصادی اور سیاسی مفادات کی خاطر مشرق وسطیٰ میں جنگ کی آگ بھڑکا کر بے گناہوں کا خون بہاتے ہیں۔
بلدیہ روم کے رکن جولیو پلونسی نے کہا کہ وہ دیگر ارکان کے ساتھ مل کر سٹی کونسل میں ایک بل پیش کریں گے جس میں شہر کے مئیر سے درخواست کی جائے گی کہ وہ سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت بند کرانے کی حکومت اور پارلیمنٹ سے باضابطہ درخواست کریں۔
واضح رہے کہ نشست کے شرکاء نے سعودی عرب کے جنگ پسندانہ اقدامات کی روک تھام اور یمنی عوام کا قتل عام بند کرانے کا مطالبہ کیا۔