ایران اور شام کے تعلقات اسٹریٹجک ،تاریخی اورمثالی ہیں
اسٹریٹجک امور کے شامی ماہر:
نیوزنور29 مئی/اسٹریٹجک امور کے ایک شامی ماہر نے اس بات کے ساتھ کہ اسلامی جمہوریہ ایران اورشام کے تعلقات تاریخی اورمثالی ہیں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے شام میں دہشتگردی کاقلع قمع کرنے میں زبردست کردار ادا کیا ہے اوردنیا کی کوئی بھی طاقت دونوں ممالک کے تعلقات کو ہر گزمتاثر نہیں کرسکتی ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’کمال جفا‘‘نے اس بات کے ساتھ کہ اسلامی جمہوریہ ایران اورشام کے تعلقات تاریخی اورمثالی ہیں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے شام دہشتگردی کامیں قلع قمع کرنے میں زبردست کردار ادا کیا ہے اوردنیا کی کوئی بھی طاقت دونوں ممالک کے تعلقات کو ہر گزمتاثر نہیں کرسکتی ۔
انہوں نے کہاکہ ایران اورروس عرب جمہوریہ شام کی حکومت فوج ،اورعوام کے حقیقی دوست ہیں اور انہوں نے شام کی خودمختاری اورعوام کے دفاع میں بہت سی قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ شام میں دہشتگردی کے خاتمے کےدور کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران اورروس کو ملک کی تعمیر نو میں اہم کردار کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ ادلب میں ترکی اور جنوب میں امریکہ اوراسکے اتحادیوں کےساتھ اہم مسائل کو ابھی حل کرنا باقی ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ اورترکی کو جتنا ممکن ہوسکے اتنی جلدی شامی علاقوں کو خالی کرنا ہوگا ۔
انہوں نے کہاکہ دمشق حکومت شامی فوج وامریکی فوج یا شامی وترک فوج کے درمیان براہ راست تصادم کی خواہاں نہیں ہے تاہم ہم نے ملک کے ہر حصے کو دہشتگردوں اورقابضین سے آزاد کرانے کا عزم کررکھا ہے۔
انہوں نےمزید کہاکہ امریکہ چاہتا ہے کہ وہ شمالی شام سے نکل کر ان علاقوں کا کنٹرول فرانس اوربرطانیہ کو دے تاکہ ان دونوں ممالک کو روس کے خلاف کھڑا کرسکے۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
- ۱۸/۰۵/۲۹