نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


عراقی نامور سیاسی رہنما :

نیوزنور05فروری/عراق کے نامور سیاسی رہنما نے خبردار کیا ہے کہ عراق کو ہرگز ہمسایہ ممالک پر نظر رکھنے یا دراندازی کے لئے بطور امریکی اڈہ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق عراقی نامور سیاسی رہنما ’’سید عمار حکیم‘‘ جو عراق کی سیاسی جماعت حکمت تحریک کے سربراہ بھی ہیں نے امریکی صدر کے حالیہ بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عراق کو ہرگز ہمسایہ ممالک پر نظر رکھنے یا دراندازی کے لئے بطور امریکی اڈہ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی خواہش ہے کہ وہ عراق کے ذریعے ہمسایہ ممالک پر نظر رکھیں مگر عراق ایسا نہیں ہونے دے گا اور نہ ہی ہم عراق کو اس مقصد کے لئے استعمال کرنے کی اجازت دیں گے۔

اعلٰی عراقی سیاستدان نے کہا کہ عراق دوسروں کی علاقائی اور بین الاقوامی پراکسی کا حصہ نہیں بنے گا اور نہ ہی دوسروں پر نظر رکھنے کا مرکز بنے گا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ عراق کے آئین کے مطابق ہم علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے مقابلے میں ہرگز خطرہ نہیں بن سکتے۔

سید عمار حکیم نےمزید کہا کہ عراق کو ہمسایہ ممالک پر نقصان پہنچانے کا ذریعہ بنانا ہمارے ملکی اور قومی مفادات کے منافی ہے لہذا ہم ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی