اسرائیل عالمی سطح پر مزید تنہائی کا شکار ہے
امریکی تجزیہ کار:
نیوزنور05فروری/امریکہ کے ایک سینئر تجزیہ کار وفارئن پالیسی ان فوکس کے کالم نگارنے کہا ہے کہ ایران میں اسلامی انقلاب کے کامیابی کے بعد امریکہ اورصیہونی رژیم عالمی سطح پر تنہا پڑ گئے ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’کان ہلینان‘‘نےکہاکہ ایران میں اسلامی انقلاب کے کامیابی کے بعد امریکہ اورصیہونی رژیم عالمی سطح پر تنہا پڑ گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد مشرق وسطیٰ میں طاقت کا توازن پوری طرح بدل گیا اور علاقے میں امریکہ اس کے علاقائی و مغربی اتحادیوں کے اثرورسوخ کا پوری طرح زوال ہوا۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی آزادی وخودمختاری کو مغربی ممالک مشرق وسطیٰ پر اپنے تسلط کو بڑھانے میں سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتے ہیں اوراس لئے یہ ممالک اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہاکہ شیطان بزرگ امریکہ نے پہلے اُٹھ سالہ جنگ میں عراق کے ڈکٹیٹر صدام کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران کو کمزور کرنے کی کوشش کی جب وہ ناکام ہوا تو امریکہ اوراس کے اتحادیوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی معیشت اورحکومت کو کمزور کرنے کیلئے پابندیوں اوردباؤ کا سہارا لے لیا تاہم اس میں بھی کامیاب نہیں ہوئے آج ایران علاقے کی ایک عظیم طاقت میں بدل چکا ہے۔
انہوں نے کہاکہ 62فیصد امریکی عوام جامع مشترکہ ایکشن پلان کی حامی ہے اور لوگ اس حقیقت سے آگاہ ہورہے ہیں کہ امریکی خارجہ پالیسی کو صیہونی لابی کنٹرول کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایرانی عوام کے درمیان اتحاد ویکجہتی مثالی ہے اور اس ملک کی اُٹھ کروڑ عوام اپنے ملک کے دفاع کیلئے ہر وقت آمادہ ہے۔