اسلامی جمہوریہ ایران پوری دنیا کیلئے ایک رول ماڈل ہے
چینی یونیورسٹی کے اُستاد:
نیوزنور05فروری/چین کی معروف انہوئی یونیورسٹی کے ایک سینئر اُستاد نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی وپیشرفت تمام ممالک کیلئے ایک ماڈل ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’وانگ زی ہانگ‘‘نےکہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی وپیشرفت تمام ممالک کیلئے ایک ماڈل ہے۔
انہوں نے کہاکہ دنیا کے دیگر ممالک خاص کر عرب ممالک کو مغرب پر اپنا انحصار ختم کرکے اسلامی جمہوریہ ایران کے ماڈل کو اپنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایران اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران ایک عالمی طاقت کے طورپر اُبھر ا ہے اوراس کے عزت ووقار میں ذبردست اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اُمت مسلمہ کے درمیان اتحاد کو مضبوط کیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ رہبرمعظم انقلاب اسلامی کی قیادت میں ایران ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ایران کے دشمن اس ملک کے خلاف آنکھ اُٹھانے کی جراءت نہیں کرسکتے۔