وینزویلا کی فوج اور عوام ملک کی خودمختاری کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے
وینزویلا کے نائب صدر:
نیوزنور04فروری/وینزویلا کے نائب صدر نے ملک کی خلاف فوجی کاروائی کی ٹرمپ کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری فوج اور عوام ملک کی خودمختاری کا دفاع کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روسی میڈیا کےساتھ انٹرویو میں ’’ڈیلسی روڈریگیوز‘‘نے ملک کی خلاف فوجی کاروائی کی ٹرمپ کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری فوج اور عوام ملک کی خودمختاری کا دفاع کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وینزویلا کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کی دنیا کی کسی بھی طاقت کو اجازت نہیں دی جائےگی۔
انہوں نے کہاکہ وینزویلا کی فوج اورعوام امریکہ کے ہر حملہ کو پسپا کرنے کوتیار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم مذاکرات کے ذریعے حزب اختلاف کے ساتھ موجودہ مسائل کا حل چاہتے ہیں تاہم ہم امریکہ اور کسی اور ملک کی مداخلت کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے مقاومی میڈیا کےساتھ حالیہ انٹرویو میں کہاکہ ان کی انتظامیہ وینزویلا میں فوجی کاروائی پر غور کررہی ہے۔
دوسری اور روس ،چین اورایران نے خبردار کیا ہے کہ وینزویلا کے داخلی معاملات میں امریکی مداخلت کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔