غاصب اسرائیل لبنان کےساتھ محاذ آرائی کو تیار نہیں ہے
حزب اللہ لبنان کے نائب سیکرٹری جنرل:
نیوزنور04فروری/لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ لبنان کے نائب سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ قدس کی قابض صیہونی رژیم لبنان کےساتھ محاذ آرائی کیلئےتیار نہیں ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک مقاومی میڈیا کےساتھ انٹرویو میں ’’شیخ نعیم قاسم‘‘نےکہاکہ قدس کی قابض صیہونی رژیم لبنان کےساتھ محاذ آرائی کیلئےتیار نہیں ہے۔
انہوں نے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے اس الزام کہ لبنان کی نئی حکومت پر حزب اللہ کا کنٹرول ہے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان الزامات کی کوئی اہمیت نہیں ہے مقاومت خود کو لبنان کی نئی قومی اتحاد حکومت کا حصہ سمجھتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ میرا ماننا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم لبنان پر دوبارہ حملہ کرنے کی جراءت نہیں کرسکتی کیونکہ صیہونی حکام اس کے بھیانک نتائج سے پوری طرح آگاہ ہیں۔