وینزویلا میں فوجی مداخلت پورے علاقے کیلئے تباہ کن ثابت ہوگی
امریکی تجزیہ کار:
نیوزنور04فروری/امریکی ریاست ورجینیا کے معروف سیاسی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ وینزویلا میں واشنگٹن کی فوجی مداخلت پورے علاقے کیلئے تباہ کن ثابت ہوگی اورعلاقے میں مشرق وسطیٰ جیسے حالات پیدا ہونگے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’ڈینس سمال‘‘نےکہاکہ وینزویلا میں واشنگٹن کی فوجی مداخلت پورے علاقے کیلئے تباہ کن ثابت ہوگی اورعلاقے میں مشرق وسطیٰ جیسے حالات پیدا ہونگے۔
انہوں نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ نے مقاومی میڈیا کےساتھ حالیہ انٹرویو میں کہاکہ ان کی انتظامیہ وینزویلا میں فوجی کاروائی پر غور کررہی ہے۔
دوسری اور روس ،چین اورایران نے خبردار کیا ہے کہ وینزویلا کے داخلی معاملات میں امریکی مداخلت کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وینزویلا میں فوجی کاروائی کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی کا مقصد موڈورو حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے یہ پوری طرح واضح نہیں ہے کہ ٹرمپ اپنی دھمکی میں کتنے سنجیدہ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وینزویلامیں کسی بھی طرح کی فوجی کاروائی پورے علاقے کیلئے تباہ کن ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ واشنگٹن کے اکثر سیاستدان وینزویلا کے تئیں ٹرمپ کے مؤقف کے مخالف ہیں اوروہ اس ملک میں جاری بحران کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے خواہاں ہیں۔
- ۱۹/۰۲/۰۴