الخلیل میں فلسطینیوں کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدام کریں گے
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل:
نیوزنور04فروری/اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطین کے الخلیل شہر سے عالمی امن مشن کے اہلکاروں کو بے دخل کرنا ناقابل قبول ہےاور الخلیل شہر میں فلسطینی عوام کو ہرممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ’’ انتونیو گوٹیرس‘‘ نے کہا کہ کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطین کے الخلیل شہر سے عالمی امن مشن کے اہلکاروں کو بے دخل کرنا ناقابل قبول ہےاور الخلیل شہر میں فلسطینی عوام کو ہرممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ الخلیل شہر میں عالمی امن مشن کے اہلکاروں کو بے دخل کرنا باعث تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں اقوام متحدہ کے امن مندوبین کی تعیناتی اوسلو معاہدے کا حصہ ہےاوراسرائیل اس معاہدے سے راہ فرار اختیار نہیں کرسکتا۔
گوٹیرس نے مزید کہا کہ الخلیل میں فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے تمام فریقین کے ساتھ رابطے میں ہیں اور الخلیل میں فلسطینیوں کو کسی قسم کے عدم تحفظ کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔
- ۱۹/۰۲/۰۴