مسئلہ فلسطین اور فلسطینیوں کے حقوق پر خاموش نہیں رہ سکتے
ترک صدر:
نیوزنور04فروری/ترکی کے صدر نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینی قوم کے ساتھ ہے اور ترکی کسی صورت میں قضیہ فلسطین سے منہ نہیں موڑ سکتا۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی کنیسٹ کے عرب ارکان سے ملاقات کے موقع پر ترک صدر’’رجب طیب اردوگان‘‘ نے کہا کہ انقرہ مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت اور مدد جاری رکھے گااور ہم فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے اور ان کے حقوق کے لیے جہاں تک ہوسکے کوشش جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے ، فلسطین کی آزادی، خوشحالی اور استحکام کے لیے ترکی اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
رجب طیب اردوگان نے مزید کہا کہ مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی ریاست کے مظالم بند کرانے کے لیے دنیا کے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔
ملاقات میں کنیسٹ کے عرب ارکان نے ترکی کی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت پر ترک صدر، ان کی حکومت اور ترک قوم کے تعاون کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔