کوریائی کمپنیاں ایران سے مائع گیس کی خریداری کا از سرنو آغاز کریں گی
کورائی نیوز ایجنسی:
نیوزنور04فروری/جنوبی کوریا کی ایک قومی نیوز ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک کی دو بڑی کمپنیوں نے رواں ماہ اسلامی جمہوریہ ایران سے مائع گیس کی خریداری کا ازسرنو آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق کوریائی قومی خبررساں ادارے ’’یونہاپ‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ ایران سے متعلق حالیہ امریکی پابندیوں سے کوریائی کمپنیوں کو استثنی ملنے کے بعد اب کوریائی کمپنیوں نے ایران سے مائع گیس کی دوبارہ خریداری کے لئے اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کوریا کی نامور تیل اور توانائی کمپنی ہنڈائی آئل بینک سر جوڑ کر بیٹھ گئی ہیں جس کا مقصد فروری میں ایران سے 20 لاکھ بیرل مائع گیس خریدنا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں امریکی پابندیوں کے بعد مذکورہ کمپنی نے ایران سے مائع گیس کی خریداری کو معطل کیا تھا جس کے بعد اب وہ دوبارہ اپنی سرگرمیوں کا آغاز کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔
دیگر کوریائی کمپنیوں نے بھی مختلف ایرانی کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کا آغاز بھی کیا ہے
بات قابل ذکر ہے کہ کوریائی کمپنی ایس۔کے۔ ٹریڈنگ انٹرنیشنل نے گزشتہ ماہ ایران سے 20 لاکھ بیرل مائع گیس کی خریدار کی تھی اور اب وہ فروری کے مہینے میں بھی مزید مائع گیس خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ کوریا سمیت 8 ممالک جن میں اٹلی، جنوبی کوریا، جاپانا، یونان، ترکی، بھارت، چین اور تائیوان تیل کے شعبے میں ایران کے ساتھ لین دین میں آزاد ہیں امریکہ سے استثنی لینے کے واسطے ایران سے تیل کی خریداری کو جاری رکھ سکتے ہیں۔