امریکہ کے 40 سالہ دباؤ کے باوجود ایران ترقی کی منزلیں طے کررہا ہے
چینی اخبار:
نیوزنور04فروری/ایک چینی اخبار نے ایرانی انقلاب کی کامیابی کی 40 ویں سالگرہ کی آمد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے 40 سالہ دباؤ سے ایرانی اقتدار اور طاقت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق چینی اخبار ’’ساؤتھ چائنا‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ ایران پر امریکی دباؤ کی کوئی حیثیت نہیں ہے اور یہ ملک گزشتہ کی طرح ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کا زوال قریب ہے اور یہ ملک اپنے اندرونی معاملات کا انتظام کرنے میں بھی کامیاب نہیں ہے۔
رپورٹ میں مزید گزشتہ 4 دہائیوں کے دوران ایران اور امریکہ کے درمیان اختلافات کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ جوہری معاہدے سے امریکی صدر کے نکلنے کے فیصلے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کی صورتحال گزشتہ سالوں کی نسبت بدتر ہوئی ہے۔
- ۱۹/۰۲/۰۴