بحرینی عوام ذلت اور غلامی کو برداشت نہیں کریں گے
بحرینی روحانی و مذہبی پیشوا:
نیوزنور04فروری/بحرین کے روحانی اور مذہبی پیشوا نے بحرینی عوام پر آل خلیفہ کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی عوام ذلت اور غلامی کو برداشت نہیں کریں گے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے روحانی اور مذہبی پیشوا ’’آیت اللہ شیخ عیسی قاسم ‘‘نے بحرینی عوام پر آل خلیفہ کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی عوام ذلت اور غلامی کو برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے بحرین کو اسلام و ایمان ، علم و معرفت اور ہدایت پر مبنی ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ بحرینی عوام اپنی عزت و عظمت اور شرافت کی بقاء کے لئے استقامت اور پائداری کا مظاہرہ کررہے ہیں اور وہ ظلم و جبر و استبداد اور غلامی کو ہر گز قبول نہیں کریں گے۔
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے کہا کہ بحرینی عوام کسی پر حملہ آور نہیں بلکہ بحرینی عوام کے بنیادی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے اور وہ اپنے حقوق بحال کرنے کی غرض سے پر امن احتجاج کررہے ہیں اور وہ بحرین پر امریکہ اور اسرائیل نواز آل خلیفہ حکومت کو کبھی برداشت نہیں کریں گے۔
- ۱۹/۰۲/۰۴