نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

وائٹ ہاؤس کے جنگ پسندوں نے ٹرمپ کو فریب دیا ہے

دوشنبه, ۴ فوریه ۲۰۱۹، ۱۲:۴۱ ب.ظ


وینزوئیلا کے صدر:

 نیوزنور04فروری/وائٹ ہاؤس کے جنگ پسندوں نے امریکی صدر ٹرمپ کو فریب دیا ہے لیکن ان کا ملک امریکہ کا فرمانبردار نہیں بنے گا اور نہ ہی اس کے سامنے جھکے گا۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق وینزوئیلا کے صدر نکولس مادورو نے ہزاروں حکومت حامیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ وائٹ ہاؤس کے جنگ پسندوں نے امریکی صدر ٹرمپ کو فریب دیا ہے لیکن ان کا ملک امریکہ کا فرمانبردار نہیں بنے گا اور نہ ہی اس کے سامنے جھکے گا۔

انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے بارے میں کہا کہ ان کو دھوکہ ہوا ہے اس لئے کہ انہوں نے وائٹ ہاؤس میں ایسے افراد کو رکھا ہے جو جنگ پسند ہیں اور وینزوئیلا سے بغض و کینہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ پوری دنیا کی سلطنت ان کے ہاتھ میں ہے جبکہ ایسا ہرگز نہیں ہے اور وینزوئیلا امریکہ کے سامنے ہرگز گھٹنے نہیں ٹیکے گا اور نہ ہی امریکہ کا فرمانبردار بنے گا۔

موصوف صدر نے اپنے خطاب میں تجویز پیش کی کہ پارلیمانی انتخابات جو اس وقت مغرب نواز مخالفین کے کنٹرول میں ہے جلد سے جلد منعقد کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ وینزوئیلا کے بنیادی آئین کی کونسل قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے مسئلے کا جائزہ لے گی۔

قابل ذکر ہے کہ وینزوئیلا کے انتخابات دو ہزار بیس میں کرائے جانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی اس سے قبل وینزوئیلا میں پارلیمانی انتخابات دو ہزار سولہ میں ہوئے تھے اور گذشتہ تین برسوں سے پارلیمنٹ کی سربراہی حکومت مخالف مغرب نواز رہنما خوان گائیدو سنبھالے ہوئے تھےوینزوئیلا کی عدالت عالیہ نے انیس جنوری کو اپنے ملک کے قانونی صدر نکولس مادورو کے خلاف ناکام بغاوت کے بعد خوان گائیدو کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا۔

واضح رہے کہ مخالفین کے لیڈر خوان گائیدو نے تئیس جنوری کو امریکہ اور اس کے اتحادی ملکوں کی کھلی مداخلت و حمایت سے خود کو وینزوئیلا کا صدر قرار دیاامریکہ اور اس کے اتحادی ممالک وینزوئیلا میں خوان گائیدو کی بھرپور حمایت کر کے اس ملک میں بغاوت کرانے کی کوشش کر رہے ہیں یہ ممالک وینزوئیلا کے خلاف پابندیوں کے نفاذ اور مخالفین کو اُ کسا کر اس ملک کی قانونی حکومت کا تختہ اُلٹنے کی کوشش کر رہے ہیں اس لئے کہ موجودہ قانونی حکومت امریکہ نواز نہیں ہے بلکہ وہ اپنے ملک کے بارے میں آزادانہ رجحان رکھتی ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی