نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


رپورٹ:

نیوزنور04فروری/حرمین شرفین و سرزمین وحی کا تقدس پامال ہوتا جا رہا ہے آل یہود حکومت کے ذریعہ اس مقدس ملک میں ٹیلی ویزن پر عورتوں کے گانے کو نشر کرنا عام تو ہو ہی گیا تھا اب اس ملک کے مختلف شہروں میں نا محرم عورت اور مردوں کی مخلوط پارٹیوں میں بہت تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق حرمین شرفین و سرزمین وحی کا تقدس پامال ہوتا جا رہا ہے آل یہود حکومت کے ذریعہ اس مقدس ملک میں ٹیلی ویزن پر عورتوں کے گانے کو نشر کرنا عام تو ہو ہی گیا تھا اب اس ملک کے مختلف شہروں میں نا محرم عورت اور مردوں کی مخلوط پارٹیوں میں بہت تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں موسیقی پروگرام  کنسرٹ جس میں مغرب اور عرب کی خواتین گانے والی اپنے فن کا مظاہرہ کرتی ہیں اس میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کی حکومت کی طرف سے حمایت ہو رہی ہے ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ان غیر شرعی حالات پر بعض آل سعود خاندان اور بعض سعودی دولت مندوں نے تنقید بھی کی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق اس طرح کی نا محرموں کی مخلوط پارٹیوں کے علاوہ موسیقی کنسرٹ میں بعض سعودی لڑکیوں نے بھی رقص شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے ملک کے شہریوں کی طرف سے ایسے حالات پر شدید اعتراض ہو رہا ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس ملک کی تمام شرعی و ثقافتی حدیں ختم ہوتی جا رہی ہیں اور ترقی کے نام پر سعودی عرب کے مختلف شہروں میں با قاعدہ ڈانس کو فروغ دیا جا رہا ہے اور حکومتی ٹیلی ویزن پر خواتین رقاصہ و گلوکار کے پروگرام با قاعدہ نشر کیا جانے لگا ہے ۔

واضح رہے کہ اس مقدس ملک جہان اسلام نے پرورش پائی اور جہاں نزول وحی ہوتا تھا آج خود کو مسلمان کہنے والے یہودی صفت افرادوں نے ملک کے تقدس کو پامال کرنے کی ٹھان لی ہے اور روز بروز یہاں حرام امور کو فروغ دینے کے لئے حکومت کی طرف سے سہولتیں مہیا کرائی جا رہی ہیں مگر تعجب ان درباری مفتیوں پر ہے جنہوں نے تمام غیر شرعی امور کے انجا م پانے کے با وجود خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی