وینزویلا کو امریکی سامراج کے خلاف کھڑے ہونے کی سزادی جارہی ہے
پاکستانی روزنامہ :
نیوزنور04فروری/پاکستان کے ایک موخر انگریزی روزنامہ نے امریکہ اوروینزویلا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وینزویلا کے صدر نیکولس موڈورو کو امریکی سامراج کے خلاف کھڑے ہونے کی بنا پر سزا دی جارہی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی انگریزی روزنامہ نیوز ڈیلی نے اپنے ادارے میں امریکہ اوروینزویلا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ وینزویلا کے صدر نیکولس موڈورو کو امریکی سامراج کے خلاف کھڑے ہونے کی بنا پر سزا دی جارہی ہے۔
روزنامہ نے لکھا کہ لاطینی امریکی ممالک میں کودتا کی تحریکوں کو ایجاد کرنا امریکہ کی تاریخ رہی ہے۔
روزنامہ نے لکھا کہ گذشتہ دو دہائیوں سے جب سے وینزویلا کے صدر نے اقتدار سنبھالا اس ملک کو مغرب کی طرف سے ظالمانہ اقتصادی پابندیوں کا سامنا رہا ہے جس وجہ سے آج اس ملک کو اقتصادی بحران کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ اوراس کے اتحادی وینزویلا میں خانہ جنگی کو ہواد ے رہے ہیں اور یہ ممالک لاطینی امریکہ میں مشرق وسطیٰ جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
روزنامہ نے لکھا کہ وینزویلا کے حزب اختلاف رہنما گائیڈو برازیل اور امریکہ اوراسکے اتحادیوں کے تعاون سے نکولس موڈورو کو اقتدار سے ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔
روزنامہ نے لکھا کہ امریکہ اوراس کے اتحادیوں کیلئے بہتر ہے کہ وہ وینزویلا کے داخلی معاملات میں مداخلت بند کریں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے مقاومی میڈیا کےساتھ حالیہ انٹرویو میں کہاکہ ان کی انتظامیہ وینزویلا میں فوجی کاروائی پر غور کررہی ہے۔
دوسری اور روس ،چین اورایران نے خبردار کیا ہے کہ وینزویلا کے داخلی معاملات میں امریکی مداخلت کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔
- ۱۹/۰۲/۰۴