لبنان شام تعلقات میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے عناصر لبنانی قوم کے دشمن ہیں
سینئر لبنانی قانون ساز:
نیوزنور04فروری/لبنان کے ایک سینئر قانون ساز نےدمشق کےساتھ تعلقات کو لبنان کے قومی مفادمیں قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے عناصر لبنانی قوم کے دشمن ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’طلال ارسلان‘‘نے دمشق کےساتھ تعلقات کو لبنان کے قومی مفادمیں قراردیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے عناصر لبنانی قوم کے دشمن ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دمشق کےساتھ تعلقات کو ماضی کی سطح پر لے جانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان کا ملک عرب لیگ میں شام کی واپسی کا حامی ہے ۔
انہوں نے مزیدکہاکہ لبنان کی موجودہ حکومت کو شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کیلئے سنجیدہ اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
- ۱۹/۰۲/۰۴