عراق سے امریکی عوام افواج کو نکلنے پر مجبو رکردیں گے
عراقی نائب اسپیکر:
نیوزنور04فروری/عراق کے نائب پارلیمنٹ اسپیکر نے عراق میں امریکی افواج کے مستقل قیام سے متعلق ٹرمپ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عراق سے امریکی افواج کو نکلنے پر مجبور کردیں گے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’حسن کریم‘‘نے عراق میں امریکی افواج کے مستقل قیام سے متعلق ٹرمپ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم عراق سے امریکی افواج کو نکلنے پر مجبور کردیں گے۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کا بیان عراق کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم امریکہ کوہر گز اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ عراقی سرزمین کو علاقے کے کسی اور ملک کے خلاف استعمال کرے۔
انہوں نے کہاکہ عراقی رکن پارلیمان آئندہ دنوں کے دوران امریکہ کےساتھ سیکورٹی معاہدے پر دوبارہ نظرثانی کریں گے اور مجھے اُمید ہے کہ عراق سے غیر ملکی افواج کو نکالنے کیلئے قرارداد پارلیمنٹ میں منظوری ہوگی۔
- ۱۹/۰۲/۰۴