اقتصادی مسائل کا حل اور صیہونی جارحیت کامقابلہ نئی لبنانی حکومت کی ترجیح ہے
سینئر لبنانی صحافی :
نیوزنور04فروری/لبنان کے ایک سینئر صحافی وتجزیہ نگار نے کہاکہ اقتصادی مسائل کا حل، دمشق کےساتھ تعلقات کی بحالی اور صیہونی جارحیت کا مقابلہ کرنا لبنان کی نئی حکومت کی اہم ترجیحات ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’قاسم جاوید‘‘نےکہاکہ اقتصادی مسائل کا حل ،دمشق کےساتھ تعلقات کی بحالی اورصیہونی جارحیت کا مقابلہ کرنا لبنان کی نئی حکومت کی اہم ترجیحات ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عرب جمہوریہ شام کے ساتھ تعلقات کی بحالی خارجہ تعلقات میں لبنان کی نئی حکومت کیلئے بڑا چلینج ہے۔
انہوں نے کہاکہ لبنان کی نئی حکومت کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ غاصب صیہونی رژیم جو اہل مسلمانوں کی سب سے بڑی دشمن ہے لبنان پر دوبارہ حملے کی حماقت نہ کرے۔
انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ لبنان میں نئی حکومت کی تشکیل عوام کو درپیش اقتصادی مسائل حل کرنے میں مؤثر ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ لبنان میں نئی حکومت کی تشکیل تحریک مقاومت حزب اللہ کی ایک اورعظیم فتح ہے۔
- ۱۹/۰۲/۰۴