نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


جمہوریہ آذربائیجان کے سینئر تجزیہ کار:

نیوزنور04فروری/جمہوریہ آذربائیجان کے ایک سینئر تجزیہ کار کے مطابق ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد تمام میدانوں میں ایران کی ترقی وپیشرفت کواس ملک کے دشمن بھی تسلیم کرتے ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’قربان جبرائیل‘‘نےکہاکہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد تمام میدانوں میں ایران کی ترقی وپیشرفت کواس ملک کے دشمن بھی تسلیم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد  جس طرح ترقی کی ہے وہ مثالی ہے اوراس کے نتیجے میں آج ہم اس بات کا مشاہدہ کررہے ہیں کہ یورپی ممالک تہران پر امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کے خلاف کھڑے ہیں اور وہ اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ اپنے تعلقات منقطع کرنے کو تیار نہیں ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ گذشتہ چالیس سالوں کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران نے تمام میدانوں میں ترقی وپیشرفت میں ذبردست ترقی کی ہے ۔

انہوں نےایران کے اسلامی انقلاب کو ایک عظیم واقعہ قراردیتے ہوئے کہاکہ اس انقلاب نے امریکہ کی کٹھ پتلی پہلوی رژیم کا تختہ اُلٹ کر ایرانی عوام کے خلاف امریکی منصوبوں کوناکام کردیا۔

انہوں نے کہاکہ ایرانی عوام ،فوج ،حکومت اور قیادت کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کا آئین اسلامی ہے جوکہ پوری دنیا میں منفرد ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد اس ملک نے تمام مسلمانوں خاص کر فلسطین ،شام ،یمن اورافغانستان کی عوام کا ہرسطح پر دفاع کیا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی