نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ڈاکٹر سید محمد صادقی:


نیوزنور02فروری /دانشگاہ تہران کے ایک  مشہور استاد نےکہاہےکہ روح اللہ حضرت امام خمینی (رح) نے امر بالمعروف نہی عن المنکر کو زندہ کرکے اور  ولایت فقیہ کا نمونہ پیش کرکے دنیا کو حیرت زدہ کردیا ہے۔ انہوں نے ایران میں خالص اسلامی معاشرے کا احیا کرکے امریکی اسلام کا خاتم کیا اور ایرانی لوگوں کو وحی اور اخلاقی انقلاب کی بنیاد پر متحد کردیا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق جامعہ المصطفی واحد گرگان میں انقلاب اسلامی کے علمی و ثقافتی نتائج کے عنوان پر ڈاکٹر سید محمد صادقی استاد دانشگاہ تہران نے اپنےخیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ روح اللہ حضرت امام خمینی (رح) نے امر بالمعروف نہی عن المنکر کو زندہ کرکے اور  ولایت فقیہ کا نمونہ پیش کرکے دنیا کو حیرت زدہ کردیا ہے۔ انہوں نے ایران میں خالص اسلامی معاشرے کا احیا کرکے امریکی اسلام کا خاتم کیا اور ایرانی لوگوں کو وحی اور اخلاقی انقلاب کی بنیاد پر متحد کردیا ہے۔

واضح رہے کہ جامعہ المصطفی واحد گرگان تقریب مذاہب کا ایک عظیم مرکز ہے جو ملکی و غیر ملکی اہل سنت طلبہ کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس میں فی الوقت 52 سے زائد ممالک سے اہل سنت طلبہ علوم اسلامیہ سے سرفراز ہو رہے ہیں۔ جامعہ المصطفی واحد گرگان میں آئے دن علمی و ثقافتی پروگرامز منعقد ہوتے رہتے ہیں، جس کی ایک کڑی جمعرات کو منعقد ہوئی اور مہمان خصوصی کے طور پر تہران یونیورسٹی کے استاد جناب ڈاکٹر سید محمد صادقی نے خطاب کیا۔ انقلاب اسلامی کے علمی و ثقافتی نتائج کے عنوان پر ڈاکٹر صاحب نے اپنا جامع خطاب پیش کیا اور علمی و ثقافتی نتائج پر بھرپور روشنی ڈالی۔

انہوں نے علمی نتائج پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایران بیرونی طلبہ کو تعلیم و تربیت سے آشنا کرنے، انہیں ٹررزم اور گمراہ کن افکار سے باز رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے، یہ اور بات ہے کہ پچھلے چالیس سال سے ایران کو معاشی بائیکاٹ کے ذریعے دبانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ایران اپنے مقاصد سے ہرگز دست بردار نہیں ہوا۔

 انہوں نے کہا کہ اسلام اور ایمان کے سلسلے میں سرحدوں کا کوئی اعتبار نہیں ہے، ہمیں رنگ و نسل و قوم و زبان اور سرحدوں سے بالاتر ہوکر ایک دوسرے کا تعاون کرنا چاہیے، آپ ایران کے چالیس سالہ انقلاب پر غور کریں اگر یہ انقلاب بر حق ہے تو یقینا آپ بھی اس کی حمایت کریں خواہ آپ کسی بھی مسلک سے تعلق رکھتے ہوں۔ جاء الحق و زھق الباطل۔(القرآن)

 انہوں نے ثقافتی و فرہنگی نتائج  کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہر ملک کی اپنی ایک پہچان اور ثقافت ہوتی ہے، انقلاب اسلامی نے بھی ایک ثقافت کی بنیاد ڈالی ہے اور یہ ہے کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے چالیس سال بعد ایک بھی ایسا شخص نہیں ملے گا جو امریکہ اور رضا شاہ پہلوی کے نظریات سے متفق ہو، یہ خود ایک عظیم فرھنگ و ثقافت سازی  ہے۔ آج ایران میں دو ملیون سے زائد لوگ ہر وقت شہادت کے لیے تیار ہیں اور عاشق جنگ و شہادت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے چالیس سال سے نہ صرف استکبار کی مخالفت کی ہے بلکہ اسلامی تمدن کے فروغ میں پیشرفت بھی کیا ہے۔ ہم نے چالیس سال سے نہ صرف دشمنان اسلام، اسرائیل اور امریکہ سے مقابلہ کیا، ان کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کیا بلکہ ہر موڑ پر انہیں دنیا کےسامنے ذلیل بھی کیا ہے۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ایران کا افتخار ہے کہ قرآنی اصولوں پر مبنی جمہوریت کو قائم کیا جس میں مسلمان و کافر، یہود و مسیحی سبھی مساوی حقوق کے حقدار ہیں۔

انہوں نے ولایت فقیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ظالم و جابر، ضد دین اور جاہل ہے جو مرجعیت کے لائق نہیں ہے، کیوں کہ حکومت علم و تقوی کی ہے جور و ستم کی نہیں، مرجعیت کا حقدار وہ ہے جو عالم ہو، مرجعیت صاحبان تقوی و اخلاق کے لائق ہے۔ جاہل و ظالم و جابر حاکمیت کے لائق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ یہ پروگرام مدیر جامعہ المصطفی واحد گرگان جناب حجة الاسلام آقای علی تقوی کی سرپرستی میں صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوا اور سوا بارہ بجے ختم ہوا۔ اس پروگرام میں جامعہ المصطفی واحد گرگان کے شعبہ آموزش کے مدیر جناب آقای قنبری، ڈیپارٹمنٹ آف فقہ کے مدیر جناب آقای ایجاد حسین سمیت دیگر اساتذہ و طلبہ کثیر تعداد میں شریک تھے۔ پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت اور اختتام دعا پر ہوا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی