امریکہ کو عالمی معاہدوں سے الرجی ہے
ایرانی وزیر خارجہ:
نیوزنور02فروری/اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کی کوئی حیثیت نہیں کیونکہ اسے ان معاہدوں کا پابند رہنے کی الرجی ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ’’ محمد جواد ظریف ‘‘نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ امریکہ ایک بار پھر عالمی معاہدے سے نکل گیا اور اس بار ٹرمپ انتظامیہ نے روس کے ساتھ آئی این ایف معاہدے سے علحٰیدگی اختیار کرلی۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ سے طے پانے والے معاہدوں کی کوئی اہمیت نہیں۔
محمد ظریف نے مزید کہا کہ مشکل صرف ایران اور جوہری معاہدہ نہیں بلکہ ان لوگوں کو ہر اس عالمی معاہدے سے الرجی ہے جسکا امریکہ دستخطی ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے روس کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ ختم کردیا امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے گزشتہ روز ایک پریس بریفنگ کے دوران اعلان کیا تھا کہ روس کے ساتھ درمیانی فاصلے کے جوہری میزائلوں کے استعمال کی روک تھام (INF) کا معاہدہ ختم کر رہے ہیں۔
- ۱۹/۰۲/۰۲