نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

امریکہ اور روس کےمابین ایٹمی معاہدہ منسوخ

شنبه, ۲ فوریه ۲۰۱۹، ۰۳:۰۶ ب.ظ


رپورٹ:

 نیوزنور02فروری/امریکہ نے روس کے ساتھ برسوں پرانے درمیانے درجے کے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق معاہدے کو باضابطہ طور پر منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ’’ مائیک پومپیو‘‘ نے عوس کے خلاف ہرزہ سرائیوں اور بے بنیاد الزامات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے مکمل پاسداری کرنے کے باوجود روس کافی عرصے سے ایٹمی معاہدے کی شقوں کی خلاف ورزی کرتا رہا جو اب ناقابل برداشت ہوگیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے  کہا کہ کوئی بھی معاہدہ یک طرفہ طورپر زیادہ عرصے تک نہیں چل سکتا روس کے رویے کی وجہ سے امریکہ انتہائی قدم اُٹھانے پر مجبور ہوا ہے جو کہ خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے بے حد ضروری تھا۔

واضح رہے کہ امریکہ اور روس کے درمیان درمیانی رینج کے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق ایک معاہدہ طے پایا تھا جس پر اُس وقت کے امریکی صدر رونالڈ ریگن اور روس کے صدر میخائل گوربا چوف نے دستخط کیے تھے۔

اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے فیصلہ کیا تھا کہ زمین سے مار کرنے والے 300 سے 3 ہزار 4 سو میل تک کی رینج والے بیلسٹک اور کروز میزائلوں کو ختم کردیا جائے گا اور آئندہ اس رینج کے میزائل نہیں بنائے جائیں گے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی