نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


اقوام متحدہ کے ترجمان:

 نیوزنور02فروری/نیویارک میں اقوام متحدہ کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین کا محصور علاقہ غزہ پٹی غیر مسبوق انسانی المیے کی طرف بڑھ رہا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کے ترجمان’’ اسٹیفن ڈوگریک ‘‘نے ایک پریس کانفرنس سےخطاب میں غزہ پٹی کے محصورین کے لیے 14 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی فوری امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے محصورین کے لیے ان کی زندگیاں بچانے کے لیے 2019ء کے دوران پندرہ کروڑ ڈالر کی امداد درکار ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کا علاقہ ایک بڑے انسانی المیے کا سامنا کررہا ہے اور آنے والے دونوں میں یہ انسانی المیہ اور بھی زیادہ خوفناک شکل اختیار کرسکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ غزہ پٹی میں 30 مارچ 2018ء سے جاری مظاہروں‌ کے دوران اسرائیلی فوج کی طرف سے تشدد کا استعمال کر کے ہزاروں فلسطینیوں کو زخمی کردیاگیا ان ہزاروں زخمیوں کے علاج کے لیے غزہ کے اسپتالوں میں طبی سہولیات کا فقدان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ پٹی کے اسپتالوں میں صحت کا ایک بحران پیدا ہوسکتا ہےکیونکہ غزہ کے کئی اسپتالوں میں بعض بنیادی نوعیت کی ادویات کی مقدار صفر ہوچکی ہے۔

غزہ پٹی

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی