امریکی،صیہونی و سعودی شیطانی مثلث آج اپنے ہی دلدل میں پھنس چکا ہے
امام جمعہ تہران:
نیوزنور02فروری/ایرانی دارالحکومت تہران کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ اس سال اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ کی ریلیوں میں عوام کی بھرپور شرکت سے ایران کے دشمنوں کو مایوسی ہوگی۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران کے امام جمعہ ’’محمد امامی کاشانی‘‘نے تہران میں نماز جمعہ میں شریک ہزاروں نمازیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ کی ریلیوں میں عوام کی بھرپور شرکت سے ایران کے دشمنوں کو مایوسی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں انقلاب کے مقاصد کو جاری رکھنے کے لئے باہمی اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ 11 فروری کو ملک بھر میں ہونے والی انقلابی سالگرہ کی ریلیوں میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت سے دشمن ایک بار پھر مایوسی کا شکار ہوگی۔
تہران کے امام جمعہ نےکہا کہ اگر امام خمینی ؒ کی قیادت میں انقلاب اپنی منزل مقصود تک نا پہنچا ہوتا تو آج ایران میں آل سعود سے بھی بدتر حکومت قائم ہوتی جو امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست کے سامنے جھکی رہتی۔
انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں امریکہ کی اپنے سنگین جرائم کی وجہ سے کوئی عزت نہیں اور یہ ایران میں عظیم قیادت کے ہونے کی بدولت ہے۔
ایران کے دینی رہنما نےمزید کہا کہ امریکہ، ناجائز صہیونی ریاست اور سعودی عرب ایک شیطانی مثلث ہیں جو آج اپنے بنائے گئے دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ پرودگار انہیں ذلیل و خوار کرے گا۔