نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

تحریک انصاراللہ کے سیکرٹری جنرل:

نیوزنور28مئی/یمن کی انقلابی اور عوامی تحریک انصارالله کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور امارات کا ہدف یمن پر قبضہ کرنا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یمن کی انقلابی اور عوامی تحریک انصارالله  کے سیکریٹری جنرل ’’عبدالملک بدرالدین الحوثی‘‘ نے کل اپنی ایک تقریر کے دوران اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے یمن میں تکفیری دہشتگردوں کی سرگرمیوں کیلئے اربوں ڈالر خرچ کئے ہیں کہا کہ سعودی جارحین نے یمن پر حملہ کرنے کے وقت سے ہی اس ملک میں عوام کے مابین اختلافات پیدا کرنے اور دشمنی ڈالنے کی کوشش کی۔

 انصارالله  کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ یمن کے علاقے المخا میں سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کی امریکی اور اسرائیلی حکام سے  ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں اور امریکہ اور صیہونی حکومت یمن پر جارحیت میں برابر کے شریک ہیں۔

موصوف سیکرٹری جنرل نے یمن پر سعودی اور امریکی جارحیت کے خلاف جدوجہد کو شرعی امر قرار دیتے ہوئے کہا کہ قبضہ گروں اور تسلط پسندوں کے خلاف جدوجہد اور استقامت عزت و سربلندی کی راہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کی ایما ءپر مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ مشرق وسطی کے اس غریب اسلامی ملک کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہےسعودی حکومت کی وحشیانہ جارحیت میں ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے ذریعے یمن کا چاروں طرف سے محاصرہ جاری رہنے کے بعد بھی یمن کی دفاعی قوت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اگر چہ سعودی عرب نے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر اپنے وحشیانہ حملے شروع کر رکھے ہیں جو بدستور جاری ہیں اس کے باوجود وہ اب تک اپنا کوئی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔


نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی