نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


آزر بائیجان کے اقتصادی ماہر :

نیوزنور02فروری/آزر بائیجان کے ایک  اقتصادی ماہر نے کہا ہے کہ یورپ کی جانب سے ایران کیلئے خصوصی مالیاتی نظام کے قیام سے امریکہ عالمی سطح پر مزید تنہا پڑ گیا ہے اور اس اقدام سے واشنگٹن کی ایران مخالف پابندیاں کمزور پڑ جائیں گی۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’ناطق جعفر علی‘‘ نے کہا کہ یورپ کی جانب سے ایران کیلئے خصوصی مالیاتی نظام کے قیام سے امریکہ عالمی سطح پر مزید تنہا پڑ گیا ہے اور اس اقدام سے واشنگٹن کی ایران مخالف پابندیاں کمزور پڑ جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ انسٹکس  نامی مالیاتی نظام کا قیام یورپ اور ایران دونوں کیلئے ایک اہم کامیابی ہے اور اسے ثابت ہوتا ہے کہ یورپ جامع مشترکہ ایکشن پلان کو باقی رکھنے کیلئے پُر عزم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے سے امریکی علحٰید گی کے بعد اس عالمی معاہدے کو بچانے کیلئے یورپ نے پہلا عملی اقدام کیا ہے ۔

واضح رہے کہ جرمنی،فرانس اور برطانیہ نے جمعرات کو انسٹکس نامی خصوصی مالیاتی نظام قائم کرنے کا اعلان کیا  اس مالیاتی نظام کا دفتر پیرس میں ہے اور جرمنی کامرس بینک کے سابق ڈائریکٹر پر فیشر کو اسکا سربراہ مقرر کیا گیا ہے ۔دیگر یورپی ممالک سے بھی جرمنی،فرانس اور برطانیہ نے اپیل کی ہے کہ وہ ایران کے ساتھ تجارت کی غرض سے مذکورہ مالیاتی نظام میں شامل ہوجائیں ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی