صیہونی رژیم شام پر حملے کرکے آگ سے کھیل رہی ہے
شیخ اکرم الکعبی :
نیوزنور02فروری/عراق کی اسلامی تحریک مقاومت النجباء نے دہشتگردی اور صیہونی دشمن کے خلاف مسلسل کامیابیوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقاومت نے شام اور علاقے میں دشمنوں کو گٹھنے ٹیکنے پر مجبور کیا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق شام کے پارلیمنٹ اسپیکر کے ساتھ ملاقات میں ’’شیخ اکرم الکعبی‘‘نے دہشتگردی اور صیہونی دشمن کے خلاف مسلسل کامیابیوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقاومت نے شام اور علاقے میں دشمنوں کو گٹھنے ٹیکنے پر مجبور کیا ہے۔
انہوں نے شام پر صیہونی رژیم کی مسلسل جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ صیہونی حکومت آگ سے کھیل رہی ہے اور دمشق پر اسکے حملوں کی اس غاصب رژیم کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی ۔
انہوں نے کہا کہ شامی عوام،فوج اور قیادت نے گذشتہ سات سالوں کے دوران امریکہ،اسرائیل اور اُن کے پراکسی فورسز کو شکست دی ہے ۔
اس ملاقات میں شامی پارلیمنٹ اسپیکر نے کہا کہ تحریک النجباء غاصب صیہونی رژیم سے لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے میں اہم کردار ادا کر ہی ہے اور اس تحریک کے مجاہدین نے نہ صرف عراق بلکہ شام کے وسیع علاقے کو بھی آزاد کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔