مشرق وسطیٰ میں جاری بحرانوں کی اصلی جڑ امریکہ ہے
حزب اللہ لبنان کے نائب سیکرٹری جنرل :
نیوزنور02فروری/حزب اللہ لبنان کے نائب سیکرٹری جنرل نے مشرق وسطیٰ میں جاری بحرانوں کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کی یکطر فانہ اور جارحانہ پالیسیاں علاقے کی نا خوشگوار صورتحال کا باعث بنی ہوئی ہیں ۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’شیخ نعیم قاسم‘‘مشرق وسطیٰ میں جاری بحرانوں کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کی یکطر فانہ اور جارحانہ پالیسیاں علاقے کی نا خوشگوار صورتحال کا باعث بنی ہوئی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ عراق کے امن و استحکام اور بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کے بعد واشنگٹن نے شام کو بھی اسی طرح کی صورتحال سے دوچار کرنے کیلئے دنیا بھر کے تکفیری دہشتگردوں کو اس ملک میں جمع کیا ۔
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن غاصب صیہونی رژیم کی سب سے بڑی حامی ہے اور وہ صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے بہیمانہ قتل عام کی حمایت کرتی آرہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مقاومت دباؤ یا پابندیوں کے ذریعے اپنے مؤقف سے ذرا برابر بھی دستبردار نہیں ہوگی اور ہم اسرائیل کی نابودی اور مقبوضہ فلسطین کی مکمل آزادی تک صیہونیوں کے خلاف اپنی جدو جہد کو جاری رکھیں گے۔
- ۱۹/۰۲/۰۲