نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


عالمی تنظیمیں :

 نیوزنوریکم فروری/ایک درجن سے زائد عالمی امدادی تنظیموں نے سعودی جارحیت سے متاثرہ ملک یمن میں انسانی المیے کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق لندن میں چودہ عالمی امدادی تنظیموں کے اجلاس میں یمن کے خلاف سعودی جارحیت اور انسانی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ سعودی جارحیت سے متاثرہ ملک یمن میں انسانی المیے کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ریڈ کراس سوسائٹی کے سربراہ کیمبرلی براؤن نے کہا کہ یمن کو دنیا کے بدترین انسانی بحران کا سامنا ہے۔

انہوں نے دنیا والوں سے اپیل کی کہ وہ یمنی عوام کی جانب اپنی توجہ مبذول اور امداد رسانی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔

 عالمی امدادی ادارے آکسفام کے کمپین ڈائریکٹر اوسان کمال نے اس موقع پر کہا کہ یمن ایک کھلے زندان میں تبدیل ہو گیا ہے اور لوگوں کو اپنے بچوں کے پیٹ بھرنے کے لیے بے انتہا دشواریوں کا سامنا ہے۔

 بھوک کے خلاف جدوجہد کرنے والی عالمی تنطیم کی رکن ایزابیل موسارڈ کارسن نے کہا کہ یمنی عوامی کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے صرف امداد میں اضافے سے کام نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ یمن کو بحران سے نکالنے کے لیے بھرپورسیاسی کوششوں کی ضرورت ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی