نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


اطالوی اخبار :

 نیوزنوریکم فروری/اٹلی کے ایک اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ یورپی یونین نے مخصوص مالیاتی میکنزم کے ذریعے ایران مخالف امریکی پابندیوں کو بائی پاس کرکے ڈونالڈ ٹرمپ کے منہ پر زوردار  طمانچہ  رسید کیا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اطالوی نیوز ویب سائیٹ ’’یوروپا ٹوڈے‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ  امریکہ نے جوہری معاہدے سے نکل کر ایران پر پابندیاں عائد کیں مگر تین یورپی ممالک فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے ایران سے متعلق مخصوص مالیاتی میکنزم کو تیار کرکے ٹرمپ کے منہ پر طمانچہ دے مارا ہے۔

اخبار لکھتا ہے کہ تین یورپی ممالک نے اس میکنزم کی مدد سے ایران میں یورپی کمپنیوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے کو یقینی بنایا۔

اطالوی اخبار کے مطابق اگر ٹرمپ انتظامیہ ایران سے متعلق پابندیوں کو مزید دشورا بنانا چاہتی ہے تو وہ آزاد ہے مگر یورپ ایران کے ساتھ لین دین جاری رکھنے کا خواہاں ہے اور جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں کی پاسداری کرنا چاہتا ہے۔

یورپا ٹوڈے ویب سائیٹ نے مزیدلکھا  کہ فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے ایران کے ساتھ مالیاتی لین دین کو آسان بنانے کے لئے مخصوص میکنزم کے باضابطہ اجراء کا اعلان کردیا ہے جس کے ذریعے سے یورپی کمپنیوں کو امریکی پابندیوں سے چھٹکارا ملے گا۔

قابل ذکر ہے کہ رومانیہ میں یورپی یونین کے وزارتی اجلاس کے بعد جرمنی، برطانیہ اور فرانس کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ایران کے لئے مخصوص مالیاتی نظام کے اجراء کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق یورپ کے مخصوص مالیاتی چینل کا مرکزی دفتر پیرس میں ہوگا جسے INSTEX کا نام دیا گیا ہے اور یہ تجارتی تبادلے کے سازوسامان کا مخفف ہے۔

تینوں یورپی ممالک انسٹیکس میکنزم کے حصہ دار ہوں گے اور نامور جرمن بینکر اس کی قیادت کریں گے۔

یورپ

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی