پاکستان اب کسی کی جنگ نہیں لڑے گا
جمعه, ۱ فوریه ۲۰۱۹، ۱۲:۱۷ ب.ظ
پاکستانی وزیر اعظم:
نیوزنوریکم فروری/ پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان اب کسی کی جنگ نہیں لڑے گا۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ نائن الیون کے بعد پاکستانیوں نے بڑی مشکلات کا سامنا کیا اب ہم پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے اور کسی اور کی جنگ نہیں لڑیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ ادائیگیوں کا بحران بہتر ہوا لیکن ختم نہیں ہوا۔ پاکستان کی تاریخ کا اس وقت سب سے مشکل دور ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں اتنا خسارہ پہلے نہیں تھا۔ آئی ایم ایف میں جانا آسان راستہ تھا لیکن اس کی شرائط بہت سخت تھیں، آئی ایم ایف میں جاتے تو مہنگائی میں مزید اضافہ ہو جاتا۔