نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

داعش کو امریکا کی مدد و پشت پناہی حاصل ہے

جمعه, ۱ فوریه ۲۰۱۹، ۱۲:۰۴ ب.ظ


افغان طالبان کے قطر دفتر کے ترجمان:


نیوزنوریکم فروری/ افغان طالبان کے قطر دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ اگر افغانستان میں امریکا اور افغان حکومت سے کوئی جنگ نہ ہو تو داعش کا کام ایک ماہ میں تمام کرسکتے ہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘نے سحرنیوز کے حوالے سے خبردی ہے  کہ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے افغان طالبان قطر دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ داعش کو امریکا کی مدد و پشت پناہی حاصل ہے اور یہ بات ہم نہیں کر رہے بلکہ افغان حکومت میں شامل ان کے اپنے ممبران پارلیمنٹ بار بار یہ بات سب کے سامنے دہرا چکے ہیں۔

سہیل شاہین نے کہا کہ افغانستان میں داعش کبھی بھی کوئی بڑی قوت نہیں رہی ہے، ہم حال ہی میں افغانستان کے شمال سے ان کا خاتمہ کر رہے تھے لیکن امریکی ان کو دوسری جگہوں پر لے گئے اور ایک مرتبہ پھر ان کو زندہ کردیا۔ اگر افغانستان میں طالبان کی امریکا اور افغان حکومت سے کوئی جنگ نہ ہوں تو پھر داعش کا کام ایک ماہ میں تمام کرسکتے ہیں۔

امریکا کے ساتھ ہونے والے امن مذاکرات کے حوالے سے سہیل شاہین نے کہا کہ بات چیت میں امریکا کے افغانستان سے انخلاء اور افغان سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ کرنے پر بات ہوئی ہے اور اس پر اصولی طور پر دونوں جانب سے اتفاق بھی ہوچکا ہے۔

امریکہ

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی