نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


نیوزنوریکم فروری/ ایران دشمنی اورتضاد بیانی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے تہران کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی پابندی کئے جانے سے متعلق اپنے ملک کے انٹیلی جینس اداروں کی مشترکہ رپورٹ کو مسترد کردیا۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ جب بھی ایران کے خطرے کی بات آتی ہے تو ملک کے انٹیلی جینس حکام انتہائی کمزور اور ڈھیلے پڑجاتے ہیں۔

ٹرمپ نے اپنی بے تکی گفتگو کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر دعوی کیا کہ ان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ایرانیوں کے رویے میں خاصی تبدیلی آئی ہے۔

دوسری جانب امریکہ کی خارجہ تعلقات کونسل کے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے رکن، میکس بوٹ نے ٹرمپ کی جانب سے انٹیلی جینس اداروں پرکی جانے والی نکتہ چینی کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے بارے میں ٹرمپ کا موقف، غلط اورغیرحقیقت پسندانہ ہے۔

ادھرایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے بھی امریکی صدرٹرمپ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے جنگ پسند ساتھیوں اور اسرائیلیوں کی بات ماننے کے بجائے یورپی یونین، اقوام متحدہ اورسابق امریکی عہدیداروں کی بات سننا چاہیے۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں ایران کے وزیرخارجہ نے لکھا ہے کہ جب ٹرمپ کے اپنے انٹیلی جینس ادارے، ایران کے بارے میں ان کی کابینہ کے جنگ پسند ارکان اوراسرائیلیوں کے دعووں کی تردید کرتے ہیں تو پھرانہیں چاہیے کہ یورپی یونین، اقوام متحدہ اورسابق امریکی عہدیداروں کی بات پرکان دھریں۔

ٹرمپ

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی