نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


یورپی کمیشن کے صدر:

نیوزنوریکم فروری/ یورپی کمیشن کے صدر نے ایک بار پھر کہا ہے کہ بریگزٹ معاہدے پر برطانیہ کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کو مخاطب کرتے ہوئے یورپی کمیشن کے صدر جین کلوڈ ینکر نے کہا کہ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کا موجودہ معاہدہ بہترین معاہدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بریگزٹ کے لیے اس سے اچھے معاہدے کا امکان دکھائی نہیں دیتا۔

 یورپی کمیشن کے صدر نے واضح کیا کہ برطانوی پارلیمنٹ کے حالیہ فیصلے سے موجودہ بریگزٹ معاہدے میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزیر اعظم تھریسا مے نے منگل کے روز یورپی یونین سے اپیل کی تھی کہ وہ برطانوی پارلیمنٹ سے بریگزیٹ کی منظوری کی خاطر دوبارہ مذاکرات کا آغاز کرے۔

 قابل ذکر ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ نے وزیراعظم تھریسا مے کے  پیش کردہ بریگزٹ پلان کو مسترد اور اس میں اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔
حکومت برطانیہ کے جاری کردہ بیان میں بریگزٹ معاہدے کی بعض شقوں پر دوبارہ مذاکرات کا اعلان کیا گیا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی